0
Wednesday 12 Feb 2020 23:28

بھارت، کرونا وائرس سے خوفزدہ شخص نے خودکشی کرلی

بھارت، کرونا وائرس سے خوفزدہ شخص نے خودکشی کرلی
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کرونا وائرس کے شبے میں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے رہائشی 50 سالہ بالا کرشنا نے کرونا وائرس کے شبے میں خودکشی کرلی۔ مذکورہ شخص کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بالا کرشنا اپنے موبائل فون پر کرونا وائرس سے وابستہ ویڈیو دیکھ کر یہ سمجھ بیٹھا کہ وہ اس جان لیوا وائرس میں مبتلا ہوچکا ہے۔ بالا کرشنا کے بیٹے کے مطابق والد کو انفیکشن کی وجہ سے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی طرز زندگی میں بدلاؤ لانے کی ہدایت کی تھی۔

بالا کرشنا کے بیٹے کا کہنا ہے کہ جب والد کو بتایا گیا کہ وہ کسی بھی وائرس کا شکار نہیں ہیں تو انہوں نے بات سننے سے انکار کر دیا اور تمام افراد سے کہا کہ وہ ان سے دور رہیں۔ بیٹے کے مطابق والد نے اپنے آپ یہ محسوس کر لیا تھا کہ وہ اس موذی وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، انہوں نے گھر کے تمام افراد کو کمرے میں بند کر دیا اور مقامی قبرستان میں اپنی والدہ کی قبر کے قریب ایک درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ بالا کرشنا کی اہلیہ لکشمی دیوی نے پڑوسیوں کو دروازہ کھولنے کے لیے آواز لگائی، لیکن جب تک پڑوسی آئے اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس سے ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوچکے جبکہ چالیس ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 844220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش