0
Thursday 13 Feb 2020 23:36

سابق کے پی کے وزیر عاطف خان کی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کی راہ ہموار

سابق کے پی کے وزیر عاطف خان کی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کی راہ ہموار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا آج کل زبردست سیاسی اور انتظامی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے، وزراء اور اعلیٰ افسروں کی اکھاڑ پچھاڑ کے ساتھ ساتھ ترقیاتی سکیموں و منصوبوں پر کام کی رفتار میں بھی تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ وزارت سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے سینئر وزیر عاطف خان کی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کی راہ ہموار ہو رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد وہ خاصے پرامید ہیں اور اس امر کا غالب امکان ہے کہ رواں ہفتے میں وہ خیبر پختونخوا کی کابینہ کا پھر حصہ بن جائیں گے۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے بھی اس امر کی تصدیق کر دی ہے، گزشتہ روز مردان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عاطف خان کا امتحان ختم ہو گیا ہے اور جلد آپ کو صوبائی کابینہ میں دکھائی دیں گے تاہم یہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ ان کے ساتھ فارغ ہونے والے دونوں صوبائی وزراء کی بھی واپسی ہو گی یا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 844430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش