0
Friday 14 Feb 2020 15:30

ترکی نے پاکستان میں مختلف صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دلچسپی ظاہرکردی

ترکی نے پاکستان میں مختلف صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دلچسپی ظاہرکردی
اسلام ٹائمز۔ ترکی نے پاکستان کے انجینئرنگ، سیاحت، تعمیرات، دفاع، آٹوموٹیو اور کیمیکل کے صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ یہ دلچسپی جمعہ کو وفاقی وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تحت بی ٹو بی سیشن میں ظاہر کی گئی ہے، ترک صدر طیب اردوان اپنے ہمراہ ترکی کے 200 سرفہرست سرمایہ کاروں کا وفد لیکر آئے ہیں، بی ٹو بی سیشن پاکستانی سرمایہ کار و صنعتکاروں، ایف پی سی سی آئی، پاکستان بزنس کونسل کے سربراہوں کے علاوہ سرکاری اداروں پی بی آئی ٹی، ٹی ڈی سی پی، پی ٹی ڈی سی، ترکی کے سرکاری اداروں ٹم سیڈ، ڈی آئی ای کے، پاکستان ترکی فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے حکام بھی موجود تھے۔

سیشن کے دوران وفاقی مشیر تجارت رزاق داؤد نے ترکی اور پاکستان کے سرفہرست صنعتکار و سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کرکے باہمی تجارت کے حجم میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے نجی و سرکاری شعبے نئے شعبوں اور نئی راہیں تلاش کریں۔
خبر کا کوڈ : 844543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش