0
Saturday 15 Feb 2020 10:50

آئین و قانون کی حکمرانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، چودھری سرور

آئین و قانون کی حکمرانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ احتساب کے خوف سے اپوزیشن افرتفری پھیلانا چاہتی ہے، اپوزیشن کا مسئلہ مہنگائی یا کچھ اور نہیں ان کو اپنی ذات کی فکر ہے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپوزیشن کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں کرپشن کرنیوالے سزا سے بچ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ سچی اور کھری بات کرتے ہیں، آئین و قانون کی حکمرانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
 
گورنر چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کے ایل این جی جیسے معاہدوں کے نتائج قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کامیاب پالیسی سے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا، 75 فیصد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو چکا ہے،  دنیا حکومتی کارکردگی کو تسلیم کر رہی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں مزید دو ہزار یوٹیلیٹی سٹورز کھولنے سے عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے انتخابی قوانین لانے کا حکومتی فیصلہ تاریخی اقدام ہے۔
خبر کا کوڈ : 844650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش