0
Monday 17 Feb 2020 21:37

قتل ہونے والی ننھی عوض نور کیساتھ زیادتی کی تصدیق

قتل ہونے والی ننھی عوض نور کیساتھ زیادتی کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں قتل کی گئی بچی عوض نور کی ڈی این اے رپورٹ میں زیادتی کی کوشش کی تصدیق ہوگئی، ایک ماہ پہلے 8 سال کی عوض نور کو نوشہرہ میں قتل کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں قتل کی گئی بچی عوض نور کی ڈی این اے رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی کوشش کی تصدیق ہوئی ہے، ایک ماہ پہلے 8 سال کی عوض نور کو نوشہرہ میں قتل کیا گیا تھا، جبکہ 2 گرفتار ملزمان جرم کا اعتراف کرچکے ہیں۔ یاد رہے گذشتہ دنوں کاکاصاحب نوشہرہ میں عوض نور کو انسان نما درندے نے جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے ابدار نامی ملزم سمیت دو ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا، عوض کے چچا نےبتایا تھا مرکزی ملزم ابدار ان کے ساتھ مل کر بچی کو تلاش کرتا رہا۔

بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں نوشہرہ انوسٹی گیشن پولیس نے ڈی این اے سمپل لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بلڈ ٹسٹ، ڈی این اے سیمپل اور بچی کے کپڑے پشاور لیب سے لاہور منتقل کر دیئے تھے۔ بعد ازاں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نوشہرہ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی عوض نور کے گھر پہنچے اور بچی کے والد سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں والد نے مطالبہ کیا تھا کہ قاتلوں کو اس کے سامنے سزا دی جائے۔ خیال رہے صوبے میں بچوں سے زیادتی کے واقعات روکنے کیلئے حکومت نے کمیٹی قائم کی ہے، کمیٹی قوانین سے متعلق رپورٹ ایک ماہ کے اندر جمع کرائے گی، خصوصی کمیٹی اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے تشکیل دی گئی جس کا مقصد صوبے میں بچوں سے زیادتی کے واقعات پر قابو پانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 845141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش