0
Tuesday 18 Feb 2020 12:02

حافظ سعید اور ساتھیوں کیخلاف ملتان میں درج کیس لاہور منتقل

حافظ سعید اور ساتھیوں کیخلاف ملتان میں درج کیس لاہور منتقل
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں پر دہشت گردی کا درج مقدمہ ملتان سے لاہور منتقل کر دیا۔ عدالت نے ساہیوال میں درج دو مقدمات لاہور منتقل کرنے کی درخواست پر سی ٹی ڈی سے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ میں حافظ سعید اور ساتھیوں کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

وکلاء نے کہا کہ حافظ سعید او ان کے ساتھیوں کیخلاف دہشتگردی کے دو مقدمات ساہیوال اور ایک مقدمہ ملتان عدالت میں زیرسماعت ہے، اسی نوعیت کے مقدمات لاہور کی عدالت میں بھی زیر التواء ہیں۔ ملتان کا مقدمہ بھی لاہور منتقل کر دیا جائے تاکہ عدالت میں پیش ہونے میں آسانی ہو۔ وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملتان کے مقدمہ کو لاہور منتقل کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ ساہیوال میں درج دو مقدمات لاہور منتقل کرنے کی درخواست پر سی ٹی ڈی سے جواب طلب کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 845234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش