0
Wednesday 19 Feb 2020 23:02

نواز شریف کی چاپلوسی کرنے والے آج بھی اقتدار میں شامل ہیں، چوہدری شجاعت

نواز شریف کی چاپلوسی کرنے والے آج بھی اقتدار میں شامل ہیں، چوہدری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی چاپلوسی کرنے والے آج بھی اقتدار میں شامل ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی نیک نیتی کی وجہ سے آج انہیں اس منصب تک پہنچایا ہے، عمران خان سیاسی ہیرا پھیری نہیں سیکھے۔ لوگ صحیح اور نیک مشورے کو مخالفت کے زمرے میں پیش کر دیتے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ چاپلوسوں اور چغل خوروں سے دور رہیں، اپنے ارد گرد منافقین کی نشاندہی کریں اور نزدیک نہ آنے دیں۔ اپنے اندر خودپسندی نہ آنے دیں۔ اُنہوں نے ماضی میں نواز شریف کو بھی یہی مشورہ دیا تھا جبکہ نوازشریف نے اس کے برعکس کیا۔ اتفاق کی بات یہ ہے کہ اُس وقت نواز شریف کی چاپلوسی کرنے والے آج بھی اقتدار میں شامل ہیں۔ چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو بھی مشورہ دیا تھا کہ طالبان کا لفظ مدرسے کے طالب علم سے جوڑ کراستعمال نہ کریں۔ سب سے کہوں گا کہ اپنے ذاتی مفادات کو چھوڑ کر صرف اور صرف ملک و قوم کی خاطر سوچیں گے تو کامیاب رہیں گے، اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے مشکل وقت سے نکالا اور مجھے صحت یاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 845564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش