0
Friday 21 Feb 2020 17:28

مقبوضہ کشمیر میں تین سابق وزرائے اعلٰی کی نظربندی کے دو سو دن مکمل، پرینکا گاندھی کی مذمت

مقبوضہ کشمیر میں تین سابق وزرائے اعلٰی کی نظربندی کے دو سو دن مکمل، پرینکا گاندھی کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ کے چھ ماہ جیل میں مکمل ہونے اور بھارت بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاجی لہر کے چلتے کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہی جمہوریت ہے کہ جموں و کشمیر میں سیاسی لیڈروں کی نظربندی کے چھ ماہ مکمل ہوئے اور سی اے اے کے خلاف ملک میں احتجاجی لیر جاری ہے۔ جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے بعد کشمیر میں نظربند تین سابق وزرائے اعلٰی ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی نظربندی کے چھ ماہ مکمل ہوئے۔ جموں و کشمیر میں سیاسی لیڈروں کی نظربندی کے چھ ماہ مکمل ہونے اور بھارت بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے چلتے پرینکا گاندھی نے بی جے پی کو شدید نشانہ بنایا۔

اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ کیا یہی جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارتی حکومت ملک بھر میں جمہوریت کے بڑے بڑے دعوے کررہی ہے اور دوسری طرف جموں و کشمیر میں سیاسی لیڈروں کی نظربندی کو چھ ماہ مکمل ہوئے جبکہ ملک بھر میں سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں اور ایسا کب تک چلتا رہے گا۔ خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں 5 اگست کو دفعہ 370 کے خاتمے سے دو تین دن قبل ہی کشمیر کے دیگر سیاسی لیڈروں کے ساتھ ساتھ تین سابق وزرائے اعلٰی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جو سلسلہ تاحال جاری ہے، اس طریقے سے کشمیری سیاسی لیڈروں کی نظربندی کے دو سو روز مکمل ہوچکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 845904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش