0
Friday 21 Feb 2020 19:03

کرونا وائرس کا خطرہ، گلگت بلتستان میں چین سے ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کے شکار پر پابندی

کرونا وائرس کا خطرہ، گلگت بلتستان میں چین سے ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کے شکار پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گلگت بلتستان کے اضلاع ہنزہ اور نگر سمیت گلگت میں چین سے ہجرت کر کے آنے والے موسمی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گلگت، نگر اور ہنزہ کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں دفعہ 144 بھی نافد کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد، ڈپٹی کمشنر نگر شاہ رخ چیمہ اور اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ ذوالقرنین خان نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ان دنوں موسمی پرندے ہجرت کر کے چین کے راستے ہنزہ اور نگر کے علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں جن کا مقامی لوگ شکار کرتے ہیں جس سے علاقے میں کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی خطرے کے پیشِ نظر دونوں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ نے مہاجر پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 845929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش