0
Saturday 22 Feb 2020 01:26

علامہ اقبال بہشتی کا وفد کے ہمراہ آزاد کشمیر کا تنظیمی دورہ

علامہ اقبال بہشتی کا وفد کے ہمراہ آزاد کشمیر کا تنظیمی دورہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ محمد اقبال بہشتی نے ایک وفد کے ہمراہ مظفر آباد آزاد جموں کشمیر کا تنظیمی دورہ کیا اور صوبائی کابینہ کے اراکین کیساتھ ملاقات کی گئی۔ وفد میں کوآرڈینیٹر تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی اور سید مدثر علی کاظمی بھی شامل تھے۔ اس موقع پر تنظیم کی آزاد کشمیر میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور تنظیمی فعالیت کو بڑھانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ جن اضلاع میں تنظیم نو اب تک نہیں ہوئی، جلد وہاں تنظیم سازی کرکے ریاستی شوریٰ کا اجلاس بلایا جائے گا۔ علامہ اقبال بہشتی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی حالات کے تناظر میں ہر مسلمان کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خطہ سے امریکہ کے انخلا کیلئے اپنی انفرادی اور اجتماعی آواز بلند کرے۔
خبر کا کوڈ : 846011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش