0
Saturday 22 Feb 2020 10:13

دورہ بھارت، ٹرمپ پاکستان سے کشیدگی کم کرنے پر زور دینگے

دورہ بھارت، ٹرمپ پاکستان سے کشیدگی کم کرنے پر زور دینگے
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت میں اقلیتوں سے بدترین امتیازی سلوک اور مذہبی آزادیوں پر پابندیوں کا معاملہ بھی اٹھائیں گے اور زور دیں گے کہ پاکستان سے کشیدگی کم کی جائے۔

وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کے دورے میں نہ صرف اقتصادی اور فوجی صلاحیت بڑھانے پر بات ہو گی بلکہ وہ مودی سرکار پر زور دیں گے کہ قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے اور تمام مذاہب کے افراد کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے اس بات پر بھی زور دیا جائے گا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر استحکام کی فضاء پیدا کی جائے۔ وائٹ ہاؤس کے اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکا کی توجہ افغانستان میں امن عمل پر مرکوز ہے اور اس کی خواہش ہے کہ علاقائی طاقتیں اس عمل میں امریکا کی مدد کریں۔ ٹرمپ کے دورے میں دوطرفہ مسائل اور اختلافات ڈائیلاگ سے حل کیے جانے پر بھی زور دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 846034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش