0
Saturday 22 Feb 2020 22:41

حکومت گرانے کی باتیں کرنے والے احتساب سے بچنے کے لیے شور مچا رہے ہیں، شاہ محمود

حکومت گرانے کی باتیں کرنے والے احتساب سے بچنے کے لیے شور مچا رہے ہیں، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مڈٹرم الیکشن اور ان ہاﺅس تبدیلی کی خواہش رکھنے والوں کی خواہشات ان کے دل میں ہی رہیں گی۔ ملتان میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی حکومت گرانے اور مڈٹرم الیکشن کی خواہش ان کے دل میں ہی رہے گی، یہ خواہش ان لوگو ں کی ہے جنہیں عوام نے مسترد کیا، جو اقتدار سے باہر ہیں اور احتساب کا سامنا کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ  ڈالا گیا، حکومت گرانے کی باتیں کرنے والے احتساب سے بچنے کے لیے شور مچا رہے ہیں، ہم ایک بہت بڑے مافیا کا مقابلہ کر رہے ہیں جو افواہیں پھیلا رہا ہے، لیکن ہم عوامی مینڈیٹ کے مطابق آئینی مدت پوری کریں گے، قومی دولت لوٹنے والوں کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا اور لوٹی ہوئی دولت واپس لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 846182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش