0
Wednesday 13 Jul 2011 00:03

پرامن ایٹمی توانائی کے حصول کے مسلمہ حق سے ہر گز عقب نشینی نہیں کریں گے، ایران

پرامن ایٹمی توانائی کے حصول کے مسلمہ حق سے ہر گز عقب نشینی نہیں کریں گے، ایران
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران این پی ٹی معاہدے اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کے منشور کی پابندی جاری رکھے گا کہا کہ پرامن مقاصد کیلئے ایٹمی توانائی کے حصول کے اپنے مسلمہ حق سے ہر گز دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات آج صبح آسٹریا کے وزیر خارجہ اشپنڈل اگر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔
جناب علی اکبر صالحی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے اس فتوے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری، نگہداری اور استعمال شرعا حرام ہے کہا: "اگر ایران ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کے درپے ہوتا تو کوئی اور طریقہ اختیار کرتا"۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک یہ دعوا نہیں کر سکتا کہ وہاں پر انسانی حقوق کی آئیڈیل صورتحال ہے، اور ہم بھی ایسا دعوا نہیں کرتے لیکن یہ ضرور کہتے ہیں کہ انسانی حقوق کی بہتری کیلئے تگ و دو میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 84621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش