0
Sunday 23 Feb 2020 12:38

ملک میں لوگوں کو جنگلات کی اہمیت ہی معلوم نہیں، عمران خان

ملک میں لوگوں کو جنگلات کی اہمیت ہی معلوم نہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کندیاں میں بہت بڑا جنگل تھا، لیکن اب سارا جنگل تباہ ہو گیا ہے، جو جنگلات انگریز چھوڑ کر گئے وہ بھی تباہ کر دیے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا، شجر کاری مہم کا نام جنگلات کی بحالی رکھا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو شجر کاری مہم سے متعلق بریفنگ کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ان کے ہمراہ تھے۔میانوالی میں شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سارے پاکستان کے اسکولوں میں شجر کاری کی اہمیت سے متعلق پڑھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں لوگوں کو جنگلات کی اہمیت ہی معلوم نہیں، ہمیں جو نعمتیں ملی ہیں ہم ان کا شکر ادا نہیں کرتے۔ عمران خان نے کہا کہ موسم کی تبدیلی ہمارا مستقبل تباہ کر دے گی، اگر ہم اپنے دریاؤں کا پانی درست استعمال کر لیں تو دنیا کو اناج فراہم کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 846247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش