0
Sunday 23 Feb 2020 23:03

مشیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کی تبدیلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، محمد زبیر

مشیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کی تبدیلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم وزارتوں پر پی ٹی آئی کا کوئی بھی فرد موجود نہیں ہے یہ تمام وزارتیں دیگر افراد کے حوالے کی گئی ہیں تو تبدیلی کیسے آئے گی۔ سابق وزیر تجارت ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس کی جمع ہونے کی رفتار 35 فیصد بڑھ گئی ہے اور حکومت نے غلط معاشی پالیسیاں اپنائی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ کا دباؤ حکومت پر نہیں آئے گا انہوں نے مشیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کی تبدیلی پر توجہ نہیں دینی، جس کی وجہ سے مجھے سپریم کورٹ سے رابطہ کرنا پڑا۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی اس ملک کی ترقی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ان کے تو اثاثے بھی بیرون ملک ہیں، انہیں جب حکومتی عہدہ ملتا ہے تو پاکستان آ جاتے ہیں اور جب عہدے سے ہٹائے جاتے ہیں تو اگلے ہی روز بیرون ملک واپس چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنا زیادہ شرح سود رکھ کر حکومت معیشت کو کس طرح چلائے گی؟ حکومت کی اہم وزارتیں غیر منتخب اور غیر پارٹی افراد کے پاس ہیں جن کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سابق گورنر سندھ نے کہا کہ شرح سود کا اضافہ معیشت کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا گورنر لگانے کے لیے پارلیمانی کمیٹی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بہت کم وقت میں جس طرح سے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اس کا اثر کاروبار پر پڑا ہے اور وہ شدید متاثر ہوا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 846319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش