0
Tuesday 25 Feb 2020 22:52

بٹگرام، گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

بٹگرام، گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کے نواحی علاقے تورغر سورال بسی خیل میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔ مسافر گاڑی حادثے میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 4 مسافر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 7 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو دوڑ میرہ بی ایچ او منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی شنگل دار سے تھاکوٹ جا رہی تھی کہ راستے میں گہری کھائی میں جا گری۔
خبر کا کوڈ : 846753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش