0
Wednesday 26 Feb 2020 13:57

عالمی برادری بھارت میں مذہبی فسادات کے بارے فوری اقدامات کرے، عمران خان

عالمی برادری بھارت میں مذہبی فسادات کے بارے فوری اقدامات کرے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جاری مذہبی فسادات پر عالمی برادری سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ جیسا کہ میں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش گوئی کی تھی کہ ایک مرتبہ جن بوتل سے باہر آجائے گا تو خون ریزی شدید ہوجائے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر آغاز تھا اب بھارت میں 20 کروڑ مسلمان ہدف ہیں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم بھارت میں دیکھ رہے ہیں کہ نازی نظریات سے متاثرہ راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے ایک ارب سے زائد آبادی والی جوہری ریاست پر قبضہ کرلیا ہے۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب بھی نفرت پر مبنی کوئی نسل پرستانہ نظریہ چھا جاتا ہے تو اس کا نتیجہ خون ریزی کی صورت میں نکلتا ہے۔


 
خبر کا کوڈ : 846879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش