0
Thursday 27 Feb 2020 17:54

کراچی کو یومیہ 70 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا

کراچی کو یومیہ 70 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو یومیہ 70 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے، آنے والے سالوں میں شہر قائد کیلئے کوئی ایسا منصوبہ نہیں، جس سے اتنی بڑی مقدار میں پانی کی کمی کو پورا کیا جا سکے، پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نہ وفاق کی جانب سے اور نہ سندھ حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی ضرور سامنا ہے، لیکن گرمیوں میں اگر کے الیکٹرک نے 5 مرکزی پمپنگ اسٹیشن کو بلاتعطل بجلی فراہم کی، تو ہم اس مشکل چیلنج کو قبول کرتے ہیں، ناغہ سسٹم کا سہارا لیکر پانی کی کمی کو پورا کریں گے، شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ گرمیوں میں پانی احتیاط سے استعمال کریں، کیونکہ آپ جس پانی کی بچت کریں گے، وہ کسی دوسرے کے کام آئے گا۔ واضح رہے کہ کراچی میں گرمیوں میں پانی کی خوفناک صورتحال سے دوچار ہو سکتا ہے، جس کیلئے سندھ حکومت اور وفاق کی جانب سے کوئی حکمت عملی مرتب نہیں کی جا رہی ہے، شہر کو یومیہ 70 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے، فراہمی آب کا ’کے فور منصوبہ‘ مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 847191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش