0
Saturday 29 Feb 2020 11:43

نریندر مودی نے اپنے پاوں پر کلہاڑی مار لی ہے، گورنر پنجاب

نریندر مودی نے اپنے پاوں پر کلہاڑی مار لی ہے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ طالبان و امریکہ معاہدہ عمران خان کے امن ویژن کی جیت ہے، خطے میں امن کیلئے افواج پاکستان کی قربانیں دنیا میں ایک مثال ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کیلئے بہت فائدہ مند ہوگا، کیونکہ جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوتے ان میں اضافہ ہوتا ہے۔

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے خود اپنے پائوں پر کلہاڑی مار لی ہے، بھارتی مسلمانوں کیلئے بھرپور آواز بلند کرنے پر طیب اردغان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی فسادات پر اقوام متحدہ کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے؟ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بھارت میں آر ایس ایس کے غنڈوں سے مسلمانوں کے قبرستان بھی محفوظ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 847454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش