0
Tuesday 3 Mar 2020 23:46

حلیم عادل شیخ نے نام نہاد عورت آزادی مارچ کی مخالفت کردی

حلیم عادل شیخ نے نام نہاد عورت آزادی مارچ کی مخالفت کردی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنا اہم ترین بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عورت کی نام نہاد آزادی مارچ کی مخالفت کرتے ہیں، خواتین کے بغیر اقوام اور معاشرے کی کامیابی ممکن نہیں، ہم خواتین کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں، مغربی تہذیب کے پروردہ کچھ لوگ حقوق نسواں کے نام پر بے حیائی پھیلانا چاہتے ہیں، عورت تہذیب کی بنیاد اور معاشرے کا ستون ہے، ماں بہن بیٹی کو ان کا جائز مقام دلانا، ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہر فرد پر فرض ہے، عورت آزادی مارچ عورتوں کے حقوق کے لئے نہیں انکے تشخص کو مسخ کرنے کے لئے ہے، عورت آزادی مارچ کے نام پر قوم کو فتنوں میں مبتلا کرنے سے گریز کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے بھی درخواست ہے کہ عورت آزادی مارچ کے نام پر خواتین کی تذلیل کو روکا جائے، عورت مارچ کرنے والی خواتین کس قسم کی آزادی چاہتی ہیں؟ ہم مادر پدر آزادی کے کسی صورت حق میں نہیں ہیں، میرا جسم میری مرضی کیسی آزادی ہے؟ دین اسلام نے چودہ سو سال قبل عورت کو اس کے تمام جائز حقوق دیئے، اسلام نے ماں کے سامنے“اُف“ تک نہ کرنے کا درس دیا، ہم خواتین کو وراثت، سیاست اور معاشرے میں برابری کا حق دینے کے حامی اور اسکے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 848236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش