0
Saturday 7 Mar 2020 00:09

ٹی ٹی پی کا دہشتگرد زمین خان گرفتار

ٹی ٹی پی کا دہشتگرد زمین خان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے تحریک طالبان پاکستان کے خطرناک و اہم دہشت گرد محمد زمین خان عرف نور الاسلام کو کراچی سے گرفتار کر لیا، یہ دہشتگرد ٹی ٹی پی کے سابق امیر فقیر محمد اور نائب امیر گل کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ زمین خان نے 2015ء میں چشمہ چیک پوسٹ وزیرستان پر حملہ کیا، جس میں میجر فتح یحییٰ سمیت دیگر جوان شہید ہوئے تھے۔ جس کے بعد اس بے غیرت شخص نے میجر فتح یحییٰ کا سر قلم کیا اور ساتھ لے گیا تھا، جس کے بدلے اس نے چالیس لاکھ روپے انعام وصول کیا تھا۔ خارجیوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن شروع ہونے کے بعد یہ دہشتگرد افغانستان بھاگ گیا تھا، زمین خان افغانستان سے تربیت یافتہ ہے اور بم بنانے میں مہارت رکھتا ہے، اب دوبارہ دہشتگردی کی نیت سے چمن بارڈر کے ذریعے بلوچستان سے کراچی پہنچا تھا۔ محمد زمین خان دہشتگرد سے دو دستی بم اور افغانستان میں ہونے والی فنڈنگ کی رسیدیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 848833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش