0
Wednesday 11 Mar 2020 23:55

تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کی قلت، بجلی گھر کے 15 پیداواری یونٹ بند

تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کی قلت، بجلی گھر کے 15 پیداواری یونٹ بند
اسلام ٹائمز۔ تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کی قلت کے باعث بجلی گھر کے 15 پیداواری یونٹ بند ہوگئے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی کردی گئی ہے۔ جس کے باعث تربیلا بجلی گھر کے 15 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں اور صرف 2 یونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جن سے 177 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ جب کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.049 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
خبر کا کوڈ : 849801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش