0
Thursday 12 Mar 2020 02:41

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ، 2 امریکی ، ایک برطانوی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ، 2 امریکی ، ایک برطانوی فوجی ہلاک، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ عراق کے دارالحکومت بغدادکے قریب امریکی فوجی اڈے پرراکٹوں سے حملہ ہوا ہے، غیرملکی میڈیا کے مطابق پندرہ راکٹ فائر کئے گئے ہیں، راکٹ حملوں میں دو امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک ہوگیا ہےجبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بغداد کے قریب تاجی ملٹری بیس کو پندرہ راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا، امریکی دفاعی ذرائع نے امریکی میڈیا کو ہلاکتوں کی تصدیق کردی تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے امریکی اوربرطانوی شہری فوجی تھے یا نہیں۔ امریکی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل مائلز کیگنز نے بتایا کہ حملے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 849818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش