0
Friday 13 Mar 2020 22:30

پی ڈی پی لیڈر عبدالقیوم وانی سرگرم سیاست سے کنارہ کش

پی ڈی پی لیڈر عبدالقیوم وانی سرگرم سیاست سے کنارہ کش
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر عبدالقیوم وانی نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قیوم وانی نے کہا کہ میں نے اقتدار، اختیارات اور دولت کمانے کے لئے سیاست اختیار نہیں کی تھی بلکہ پارلیمنٹ الیکشن اس لئے لڑا تھا کہ جمہوری طور پارلیمنٹ میں جاکر ریاستی عوام کے جذبات اور احساسات کی آواز بن کر روایت سے ہٹ کر ترجمانی کرکے ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن سیاسی و آئینی اختیارات کا دفاع ہی نہیں بلکہ مسلہ کشمیر، جو ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے، کو پُرامن بات چیت سے باوقار اور پائیدار حل کے لئے اپنا رول ادا کروں لیکن سیاست دانوں کے کہنے اور کرنے میں فرق کی وجہ سے مجھے بھی لوگوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد ریاستی عوام یہ اُمید لگائے بیٹھے تھے کہ بھارت میں مضبوط حکومت آنے کے بعد مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات کو حل کیا جائے گا لیکن بھارتی حکومت نے 5 اگست کو آئین اور قانون کو بالائے طاق رکھکر ریاستی عوام کے سیاسی اور آئینی حقوق سلب کر کے عوامی جذبات کو مجروح کیا اور جمہورت کا گلا گھونٹ دیا جس کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ میرا سیاست میں آنے کا فیصلہ وقت نے غلط ثابت کر دیا۔
 
عبدالقیوم وانی کا کہنا تھا کہ میں نے پی ڈی پی کو ہی نہیں بلکہ ہمیشہ کے لئے پوری سیاست کو خیرباد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کبھی بھی کسی سیاسی پارٹی کا حصہ دار نہیں بنوں گا اور اس بات کا عہد کیا کہ میں ایک سول سوسائٹی رضاکار سوشل ورکر اور سابق ملازم رہنما کی حیثیت سے غیر سیاسی بنیادوں پر عوام کے بیچ رہ کر عوامی جذبات اور احساسات کے عین مطابق ریاست کی خصوصی پوزیشن آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے کے خاتمے کے فیصلے اور ریاست کی تقسیم کی منصوخی کے لئے ہر سطح پر اپنے مقدور کے مطابق اپنی آواز بلند کروں گا۔ عبدالقیوم نے کہا کہ میں نے 30 سال ریاستی ملازمین کی دیانتداری سے ترجمانی کی جو ایک کھلی کتاب ہے۔ عبدالقیوم وانی نے کہا کہ کشمیر کو سیاسی تجربہ گاہ بنانے، تشدد، گرفتاریوں اور حق کی آواز کو خاموش کرنے سے معاملات بہتر نہیں ہونگے بلکہ بات چیت اور معاملہ فہمی سے ہر مسئلے کا حل عزت اور وقار سے نکل جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 850152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش