0
Saturday 14 Mar 2020 17:20

کورونا وائرس سنجیدہ معاملہ ہے، سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ناصر حسین شاہ

کورونا وائرس سنجیدہ معاملہ ہے، سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا معاملہ سنجیدہ ہے، سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، جس کو فلو اور بخار ہو وہ گھروں میں محدود رہیں، نکاح پر پابندی نہیں، شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا ولیمہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے، بلاول بھٹو نے گھوٹکی کا جلسہ منسوخ کردیا۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے بیمار افراد پر کورونا وائرس کا حملہ صحت کو متاثر کرسکتا ہے، کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحتیاب ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر پر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس سے متعلق اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر ہیلی کاپٹر بھیج دیا جو نمونے کراچی لے آئے گا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی سے متعلق آج وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، حالات بہت بگڑ گئے تو لوگوں کو خوراک کی اشیاء گھروں پر فراہم ہوں گے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ اسکریننگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، کورونا وائرس کا ٹیسٹ مہنگا ضرور ہے لیکن اخراجات حکومت سندھ کی طرف سے اٹھائے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا معاملہ سنجیدہ ہے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، جس کو فلو اور بخار ہو وہ گھروں میں محدود رہیں، نکاح پر پابندی نہیں، شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا ولیمہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے، بلاول بھٹو نے گھوٹکی کا جلسہ منسوخ کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 850308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش