0
Sunday 15 Mar 2020 22:07

امن و استحکام شہدا کی قربانیوں کا مرہون منت ہے، جنرل باجوہ

امن و استحکام شہدا کی قربانیوں کا مرہون منت ہے، جنرل باجوہ
اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں امن و استحکام شہدا کی قربانیوں کا مرہون منت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فضائیہ کے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں ںے شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وطن عزیز کے لیے دی گئیں قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے اس وقت جام شہادت نوش کیا تھا ان کا ایف 16 طیارہ حادثے کا شکار ہو کرزمیں بوس ہو گیا تھا۔ شہید پائلٹ نعمان اکرم نے شہری آبادی کو بڑے نقصان سے بچانے کے لیے پیرا شوٹ کے ذریعے نکلنے کی کوشش نہیں کی وگرنہ ان کے پاس اتنا وقت تھا کہ وہ باآسانی جہاز سے نکل سکتے تھے۔ قوم کے بہادر سپوت ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے اپنے جہاز کو نہ صرف آبادی سے دور رکھنے کی بھرپور کوشش کی بلکہ اسے پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں بھی داخل ہونے سے روکا۔
خبر کا کوڈ : 850512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش