0
Monday 16 Mar 2020 21:43

کورونا وائرس، خوف پھیلانے کے بجائے مثبت انداز میں عملی اقدامات کی ضرورت ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

کورونا وائرس، خوف پھیلانے کے بجائے مثبت انداز میں عملی اقدامات کی ضرورت ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ تفتان بارڈر پر انتظامات تسلی بخش نہ ہونے کے سبب زائرین کو شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، زائرین کو تفتان بارڈر پر قرنطینہ میں رکھنے کے باوجود صوبائی قرنطینہ سینٹرز میں کرونا وائرس ٹیسٹ کا مثبت آنا اس امر کی واضح دلیل ہے کہ تفتان بارڈر پر کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے مطلوبہ اقدامات نہ ہوسکے۔ صوبائی دفتر انچولی سوسائٹی کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ ہمیں علامہ ساجد نقوی نے ہدایت کی ہے کہ ہم ڈاکٹر ظفر احمد مرزا معاون خصوصی برائے صحت وزیراعظم پاکستان کو بذریعہ خط زائرین کے مسائل سے آگاہ کریں تاکہ زائرین کی مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے، ہم نے ڈاکٹر ظفر احمد مرزا معاون خصوصی برائے صحت وزیراعظم پاکستان کو بذریعہ خط تقاضا کیا ہے کہ تفتان بارڈر پر موجود تمام زائرین کو فوری طور پر متعلقہ صوبوں کے حوالے کیا جائے اور صوبائی قرنطینہ سینٹرز میں مناسب مکمل انتظامات کئے جائیں، ماہرین کے ذریعے میڈیکل ٹیسٹ کرائے جائیں تاکہ زائرین قرنطینہ کا پیریڈ مکمل ہونے کے بعد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو بحفاظت واپس جاسکیں، تفتان بارڈر پر 14 روزہ قرنطینہ پیریڈ گزارنے والے زائرین کو گھروں کو روانہ کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر منصفانہ برتاؤ ہمیں کسی صورت قبول نہیں، کسی بھی ناگہانی آفت کا مقابلہ بہترین تدبر اور بلند حوصلے سے کیا جاتا ہے، کورونا وائرس کے نام پر خوف و ہراس پھیلانے کے بجائے مثبت انداز میں عملی اقدامات کی ضرورت ہے، ہم حکومت کے ساتھ ہر سطح کا تعاون کرنے کو تیار ہیں لیکن حکومت سنجیدہ نظر نہیں آتی، حکومت کی سنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ جن افراد کو سکھر میں رکھا گیا ہے وہ بنیادی سہوکیات سے بھی محروم ہیں اور اُن کے ساتھ ہتک و تذلیل آمیز سلوک کیا جارہا ہے، اس طرح کا سلوک جانوروں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا، عنقریب ممکن ہے کہ مرکز کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا جائے گا اور ہم عوام کو سڑکوں پر لائیں گے، ہم وزیراعلیٰ ہاؤس پر سندھ بھر کے علماء کرام کے دھرنے کا بھی اعلان کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 850720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش