0
Monday 16 Mar 2020 22:13

لوگ مر رہے ہیں، وفاق و دیگر صوبوں کو سندھ حکومت کی تقلید کرنی چاہیئے، رضا ربانی

لوگ مر رہے ہیں، وفاق و دیگر صوبوں کو سندھ حکومت کی تقلید کرنی چاہیئے، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ایڈوکیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ میڈیا، جوڈیشری اور پارلیمنٹ کو دبایا جارہا ہے، سچ کو عوام کے سامنے آنے سے روکا جارہا ہے، مشرف نے آئین کو پامال کیا، اس کے خلاف فیصلہ دینے پر جج کے خلاف ہوگئے، جو آئین کو پامال کرے گا کیا اسے پھولوں کے ہار پہنائیں گے، مہنگائی بھی بڑا ایشو ہے، لوگ مر رہے ہیں، وفاق و دیگر صوبوں کو سندھ حکومت کی تقلید کرنی چاہیئے، سونامی کے بعد تباہی کے منظر سب کے سامنے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ پر پی پی رہنما چوہدری منظور احمد، صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسی اسکیم کا حصہ نہیں بنیں گے جو غیر آئینی ہو، ٹیکنیکل حکومت کو لانے کی بات کا حصہ نہیں بنیں گے، نہ پہلے کبھی غیر آئینی اقدامات کا حصہ بنیں اور نہ آئندہ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا خطرناک رویہ ہے، ریاستی منترا ابھی تک تبدیل نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بنگالی کو اردو کیساتھ قومی زبانی بنانے کی بات کی گئی، ریاست نے کچلنے کی کوشش کی تو بنگلہ دیش بن گیا، ون یونٹ بنایا گیا، ریاست کمزور سے کمزور ہوتی گئی، آپ خطرناک ڈگر کی طرف بڑھ رہے ہیں، پہلے بھی یہ سب رائج کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 1500 مسافر آئے، اسکریننگ کی گئی، دیگر صوبوں میں نہیں ہوئی، کے پی کے میں ایک دن پرچہ ہوا پھر سب ملتوی کردیئے گئے، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچا، 70 فیصد قیمت کم ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سندھ حکومت کرونا سے لڑ رہی ہے، ایسے ہی اس حکومت سے لڑیں گے، کورونا کا خطرہ کم ہونے پر تحریک شروع کریں گے، بیٹھ کر سب فیصلہ کریں گے، یہ جتنی دیر چلے گا تباہی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 850737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش