0
Monday 16 Mar 2020 22:13

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنیوالے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے عالمی صحافتی تنظیم کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پاکستان میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے جنگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف کے لیے منصفانہ ٹرائل اور تمام قانونی نمائندگی تک رسائی کا مطالبہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بھی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت اور قانون کی بالادستی جمہوریت کا ستون ہیں۔ خیال رہے کہ 12 مارچ کو احتساب کے قومی ادارے نے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو اراضی سے متعلق کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ترجمان نیب نوازش علی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ادارے نے 54 پلاٹوں کی خریداری سے متعلق کیس میں میر شکیل الرحمٰن کو لاہور سے گرفتار کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 850738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش