0
Tuesday 17 Mar 2020 17:23

کراچی کو دنیا کے جدید شہروں کے مساوی لائیں گے، نصرت واحد

کراچی کو دنیا کے جدید شہروں کے مساوی لائیں گے، نصرت واحد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ کراچی کو دنیا کے جدید شہروں کے مساوی لائیں گے، جلد شہر میں میگا پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پی ٹی آئی کی خواتین وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ شہر میں سڑکوں کا برا حال ہے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، مین شاہراہوں اور گلوں میں سوریج سسٹم تباہ ہوگیا ہے، جس کی ذمہ داری سندھ حکومت، میئر کراچی اور میئر کراچی وسیم اختر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

نصرت واحد نے کہا کہ وسیم اختر کے مطابق ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں اور تمام تر اختیارات سی ایم سندھ یا وزیر بلدیات کے پاس ہیں، دونوں کی چپقلش کے باعث عوام سخت اذیت کا شکار ہیں، دوسری جانب شہر بھر میں آوارہ کتوں کی یلغار ہے، سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے جس کا فوری طور پر نوٹس لینا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کو جدید شہروں کی طرح بنانا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ شہر سرسبز و شاداب ہوجائے، شہر کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 850906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش