0
Thursday 19 Mar 2020 19:59

لیہہ سے سرینگر پہنچے 81 مسافروں کو کورین ٹائن میں رکھا گیا

لیہہ سے سرینگر پہنچے 81 مسافروں کو کورین ٹائن میں رکھا گیا
اسلام ٹائمز۔ ضلع انتظامیہ نے جمعرات کو اُن 81 مسافروں کو دو ہفتہ طویل کورین ٹائن کے لئے بھیج دیا، جو آج صبح ائیر انڈیا کی فلائٹ سے لیہہ سے سرینگر ہوائی اڈے پہنچ گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ باضابطہ کورین ٹائن کے بعد ان مسافروں کو اپنے اپنے مقامات کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی۔ ان مسافروں کو کورین ٹائن سہولیات میں منتقل کرنا ایک احتیاطی قدم ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ کووڈ ۔19 سے متاثرہ نہیں ہیں۔ یہ قدم اُن کاوشوں کا ایک حصہ ہے جو سرینگر میں وائرس کو روکنے کے لئے ضلع انتظامیہ کی طرف سے عملائی جارہی ہے۔ باقی ماندہ 25 مسافروں نے واپس لیہہ جانے کا فیصلہ کیا۔ دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے لیہہ اور کرگل علاقوں سے سرینگر آنے والے مسافروں کی محدود انٹری کے احکامات صادر کئے ہیں۔

یہ حکمنامہ ڈی ایم کے پاس ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005ء کے تحت دستیاب اختیارات کے تحت جاری کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ صرف وہ مسافر سرینگر میں داخل ہو سکتے ہیں جنہوں نے سفر کرنے کی تاریخ سے پہلے دو ہفتہ طویل کورین ٹائن مدت کی مکمل کی ہو اور اس تعلق سے لداخ کی میڈیکل اتھارٹی نے سند جاری کی ہو۔ لداخ کے مسافر جنہوں نے اپنے خطے میں کورین ٹائن کی مدت مکمل نہ کی ہو کو اپنی اپنی منزلوں تک جانے سے پہلے سرینگر میں کورین ٹائن سے گزرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ پابندیاں لداخ خطے میں کورین وائرس کے کئی مثبت معاملات سامنے آنے کے بعد عائد کی گئی ہے تاکہ سرینگر میں کورونا وائرس انفکیشن کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 851365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش