0
Monday 23 Mar 2020 09:16

طبی ماہرین کی شہباز شریف کو فوری کورونا ٹیسٹ کرانے کی تجویز

طبی ماہرین کی شہباز شریف کو فوری کورونا ٹیسٹ کرانے کی تجویز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کی لندن سے وطن واپسی پر ماہرین طب نے انھیں فوری کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ وہ کم از کم 14دن قرنطینہ کا عمل اختیار کریں تاکہ ان سمیت دیگر افراد کی زندگی کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ماہرین طب کے مطابق شہباز شریف عوامی لیڈر ہیں، اس لیے انہیں فوری طور پر ان تجاویز پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ شہباز شریف نے وطن واپسی کے موقع پر کہا تھا کہ ملک میں کورونا وبا کے خلاف عوام کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے، میرا، نواز شریف کا اور ہمارے پورے خاندان کا جینا مرنا قوم کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 852029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش