0
Thursday 26 Mar 2020 15:11

کورونا لاک ڈاؤن پر سختی کیساتھ عمل کیا جائے، لیفٹیننٹ گورنر کشمیر

کورونا لاک ڈاؤن پر سختی کیساتھ عمل کیا جائے، لیفٹیننٹ گورنر کشمیر
اسلام ٹائمز۔ لیفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو نے جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 21 روز کے مکمل لاک ڈاؤن پر سختی کے ساتھ عمل کریں تاکہ کورونا وائیرس کے پھیلاؤ کی کڑی کو توڑا جا سکے ۔ اپنے پیغام میں چندر مرمو نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے جموں کشمیر کی انتظامیہ نے سخت اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بین ریاستی بس سروس بند کی گئی ہے، مختلف مقامات پر آئیسولیشن وارڈ قائم کئے گئے ہیں اور باہر سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کے لئے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے ملک بھر میں 21 روز کے لاک ڈاؤن کے لئے عوام سے تعاون طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اس وبائی بیماری پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندی کریں۔

انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور احتیاط برتیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اہل صارفین کو اپریل اور مئی مہینے کا پیشگی راشن فراہم کیا جائے گا جبکہ مستحق بچوں کے والدین کو ایک مہینے کا مڈ ڈے میل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل کمشنروں کو اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے۔ انہوں نے باہر سے آئے مسافروں سے کہا کہ وہ اپنے فائدے اور دیگر لوگوں کی سلامتی کے لئے متعلقہ حکام کو اپنی سفری تفصیلات سے آگاہ کریں۔ ایل جی نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی ایڈوائیزری کی پابندی کریں۔
خبر کا کوڈ : 852744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش