0
Friday 27 Mar 2020 23:20

محفوظ پاکستان اور صحت مند عوام ہم سب کی ترجیح ہے، علامہ جہانزیب جعفری

محفوظ پاکستان اور صحت مند عوام ہم سب کی ترجیح ہے، علامہ جہانزیب جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب علی جعفری نے کہا ہے کہ محفوظ پاکستان اور صحت مند عوام ہم سب کی ترجیح ہے۔ کرونا وائرس کو شکست دے کر اپنی ترجیحات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے طبی ہدایات پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ جب تک ملکی حالات معمول پر نہیں آجاتے تب تک مذہبی، سیاسی و دیگر اجتماعات اور آزادانہ میل جول سے اجتناب ضروری ہے۔ مذہبی روایات و اقدار بلاشبہ ہماری شناخت ہی نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا بھی حصہ ہیں۔ تاہم زندگی کی حفاظت کو اسلام پوری انسانیت کی حفاظت قرار دیتا ہے۔ ہمیں خود کو اس وائرس سے دور رکھ کر انسانیت کی حفاظت کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو چاہیئے کہ وہ اپنے علاج کے سلسلے میں غیر ذمہ داری کا قطعاََ مظاہرہ نہ کریں، کیونکہ یہ مرض صرف مریض کے لیے خطرہ نہیں بلکہ اس سے منسلک ہر فرد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ عام افراد خود کو گھروں تک محدود رکھ کر میل جول کو ترک کریں، تاکہ وبا کے پھیلنے کے امکانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ جن ممالک نے اس مرض کو سنجیدہ نہیں لیا، آج وہاں کے عوام کو ناقابل تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہ مجلس وحدت مسلمین کے رضاکاروں نے مختلف علاقوں میں آگہی مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔ اس وقت پوری قوم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پورے جذبے کے ساتھ اس وبا کو شکست دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 853048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش