0
Sunday 29 Mar 2020 20:47

بھارت، قرنطینہ سے بھاگنے والے شخص کے کاٹنے سے خاتون جاں بحق

بھارت، قرنطینہ سے بھاگنے والے شخص کے کاٹنے سے خاتون جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چینائی میں کرونا کے متشبہ مریض کے کاٹنے سے 80 سالہ خاتون ہلاک ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مانی کندن نامی شخص کرونا کا مشتبہ مریض تھا اور اُسے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا، جس کے دوران وہ سینٹر سے فرار ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کی عمر پینتس سال ہے اور وہ کچھ روز قبل سری لنکا سے تامل ناڈو واپس آیا ہے۔ بھارتی حکام نے اسکریننگ اور ٹیسٹ‌ کے بعد اُسے چودہ روز کے لیے قرنطینہ کر دیا تھا۔

مانی کندن موقع دیکھتے ہی قرنطینہ سے فرار ہوا اور اُس نے 80 سالہ خاتون کی گردن پر کاٹا، جس کے نتیجے میں انہیں گہرا زخم آیا اور وہ ہلاک ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکیں۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے شخص کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے، اُسے 2010ء میں بھی اہل خانہ نے نفسیاتی اسپتال میں داخل کرایا تھا۔ ملزم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مانی کندن سری لنکا سے واپس آنے کے بعد کاروبار میں نقصان ہونے پر پریشان تھا۔ پولیس نے مانی کندن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اُسے گرفتار کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 853448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش