0
Monday 30 Mar 2020 18:16

قریبی معاون میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم اور سٹاف قرنطینہ منتقل

قریبی معاون میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم اور سٹاف قرنطینہ منتقل
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی قریبی معاون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی جس کے بعد صیہونی وزیر اعظم اور ان کا سٹاف قرنطینہ میں چلا گیا ہے۔ صیہونی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کی پارلیمانی مشیر ریوکا پالوش میں کوڈ 19 کی تشخیص ہو گئی۔ جس کے بعد صیہونی وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے کئی اراکین اور سٹاف کو قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم ہائوس کے ترجمان کے مطابق نتین یاہو اور سٹاف قرنطینہ میں رہے گا۔ صیہونی وزارت صحت نے نیتن یاہو کا دوبارہ کرونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے 15 مارچ کو صیہونی وزیر اعظم کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کا نتیجہ منفی نکلا تھا۔ یاد رہے کہ صیہونی ریاست میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب تک 4347 کرونا کے مریض سامنے آچکے ہیں جبکہ 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اتوار کے روز اسرائیل میں 628 نئے کیسز سامنے آئے تھے جبکہ 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 853575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش