0
Tuesday 31 Mar 2020 10:20

کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹنگ کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے، فواد چوہدری

کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹنگ کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے صوبائی حکومتوں کو این ڈی ایم اے کو وارننگ جاری کر دی۔ وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور صوبائی حکومتوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ میں صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو وارننگ دینا چاہتا ہوں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹنگ کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اگر بیمار مریض کو ٹیسٹ صحتمند ظاہر کر دے گا تو اس کا مطلب کئی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ڈی آر اے پی پاکستان کی اپنی کٹس کی تصدیق کرتا ہے آپ درآمد کریں لیکن کریں لیکن صرف تصدیق شدہ کٹس۔
 
خبر کا کوڈ : 853706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش