0
Tuesday 31 Mar 2020 17:10

سندھ میں 61 نئے کیسز رپورٹ، کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 627 ہوگئی

سندھ میں 61 نئے کیسز رپورٹ، کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 627 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا کے مزید 61 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 627 ہوگئی ہے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق سندھ میں 61 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 627 ہوگئی ہے، وائرس سے 7 مریض انتقال کرچکے ہیں جب کہ 41 مریض بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کراچی میں 45 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد تعداد 294 ہوگئی ہے، حیدرآباد میں 14 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔ کراچی میں ضلع جنوبی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں 56 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے، ضلع کے اندر سول لائن میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، 56 میں سے 30 مریضوں کی ٹریول ہسٹری ہے جب کہ 26 مقامی منتقلی کے کیسز ہیں۔

ضلع میں کورونا سے متاثرہ 6 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گارڈن اور صدر میں 5 ، 5 کیس، آرام باغ میں ایک کیس رپورٹ ہوا، لیاری سے کورونا وائرس کے 3 مریض رپورٹ ہوئے، جب کہ ضلع غربی میں کورونا وائرس کے 7 مریض سامنے آئے۔ حیدرآباد میں نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد کورونا متاثرین کو مکمل انتظامات کے ساتھ قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، رپورٹ منفی آنے تک مریضوں کو زیر علاج رکھا جائے گا، اس کے علاوہ جامشورو میں 2 اور ایک کیس جیکب آباد میں سامنے آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 853797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش