0
Wednesday 1 Apr 2020 22:12

گلگت، آئی ایس او کے جوانوں نے چار اضلاع میں سپرے مہم کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا

گلگت، آئی ایس او کے جوانوں نے چار اضلاع میں سپرے مہم کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن شعبہ سکاؤٹس کے ساڑھے چار سو سے زائد جوانوں نے چار اضلاع میں جراثیم کش سپرے کیے جبکہ 30 ہزار گھروں میں کرونا سے متعلق آگاہی پمفلٹس اور ہزاروں ماسک بھی تقسیم کئے کرونا وائرس کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے تمام مکتب فکر کے عبادت خانوں، گلیوں، محلوں، سرکاری دفاتر اور بڑی تعداد میں عوامی مقامات پر سپرے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ اس مہم میں تین سو سکاؤٹس اور 150 رضاکاروں نے حصہ لیا جنہوں نے تیس ہزار پمفلٹس، 6500 ماسک اور بڑی مقدار میں سیناٹئزر بھی تقسیم کئے۔ یہ عمل 27 مقامات پر جاری رہا جبکہ گلگت، ہنزہ، نگر اور استور اس مہم کا حصہ رہے۔ آئی ایس او کے ڈویژنل صدر منتظر عباس نے سکاؤٹس کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا اور کہا کہ اگلے مرحلے میں مزید سکاؤٹس اور رضاکاروں کے ذریعے کرونا وائرس سے بچاؤ مہم کو وسیع کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 854091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش