1
Thursday 2 Apr 2020 06:25

امریکی عقب نشینی کا ملکی سکیورٹی پر کوئی منفی اثر نہیں، عراقی وزارت دفاع

امریکی عقب نشینی کا ملکی سکیورٹی پر کوئی منفی اثر نہیں، عراقی وزارت دفاع
اسلام ٹائمز۔ عراقی وزارت دفاع کے ترجمان یحیی رسول نے عراق کے متعدد فوجی اڈوں سے امریکی انخلاء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فوجی اڈوں سے امریکی عقب نشینی کا ملکی سکیورٹی یا داعش کی باقیات کے خلاف عراقی سکیورٹی فورسز کے جاری آپریشن پر کوئی منفی اثر نہیں۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق عراقی وزارت دفاع کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ عراقی سکیورٹی فورسز ہی تھیں جنہوں نے اس ملک کو بچایا اور داعش جیسی بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم سے مقابلہ کر کے عراق کو چھٹکارا بخشا۔

عراقی وزارت دفاع کے ترجمان یحیی رسول نے کہا کہ آج عراقی سکیورٹی فورسز باقی ماندہ داعشی عناصر کی تعقیب اور ان کے خاتمے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ دوسری طرف ترک خبررساں ایجنسی نے داعش کے خلاف عراق سکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائی کی خبر دی ہے جس میں 4 داعشی دہشتگرد ہلاک اور متعدد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ داعش کے ساتھ نام نہاد مقابلے کے  امریکی فوجی اتحاد نے گزشتہ 3 ہفتوں سے عراقی فوجی اڈوں سے اپنی عقب نشینی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ بعض بین الاقوامی و عراقی ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ اپنی عقب نشینی کے ساتھ ساتھ عراقی فوج کا حصہ بن جانے والی عوامی مزاحمتی فورسز کو نشانہ بنانے کی تیاریوں میں بھی مشغول ہے۔
خبر کا کوڈ : 854134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش