0
Friday 3 Apr 2020 23:27

گھوٹکی، تبلیغی جماعت میں دو افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

گھوٹکی، تبلیغی جماعت میں دو افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے
اسلام ٹائمز۔ گھوٹکی میں کورونا کے دو کیسز ظاہر، تبلیغی جماعت کے 137 میں سے دو افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے، کورونا میں مبتلا دونوں افراد کو سکھر قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں کورونا وائرس کے دو کیس ظاہر ہوگئے ہیں۔ تبلیغ کے لئے آنیوالے افراد میں سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے رہائشی افراد کی کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ تین روز قبل تبلیغی جماعت کے 137 افراد کو تبلیغی مرکز تک محدود کردیا گیا تھا، بعد ازاں انکی اسکریننگ کی گئی تھی، پنجاب کے بکھر ضلع کے 80 سالہ غلام ہاشم ولد غلام رسول اور خیبرپختونخوا کے علاقہ بونیر کے 72 سالہ فقیر محمد ولد رحمت گل کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جنہیں پہلے میروپور ماتھیلو کے آئسولیشن وارد اور بعد میں سکھر کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ تبلیغی جماعت کے مذکورہ افراد نے گھوٹکی کے مختلف دیہات سومر گهوٹو، مجيد چاچڑ،  مولوی چاچڑ اور دیگر میں تبیلغ کرکے وہاں کی مساجد میں قیام کیا تھا۔ ادھر تبلیغی جماعت کے دو افراد میں کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد مذکورہ دیہات کے مکینون میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ دوسری جانب گھوٹکی پولیس نے بتایا کہ تبلیغی جماعت کے 137 افراد میں سے دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جنہیں سکھر کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ تین روز قبل انہیں تبلیغی مرکز تک محدود کرکے ان کے سیمپل لئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 854496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش