0
Sunday 5 Apr 2020 14:39

مقبوضہ کشمیر میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 20 کیس مثبت

مقبوضہ کشمیر میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 20 کیس مثبت
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ37 دنوں میں پہلی مرتبہ جموں کشمیر میں ایک دن میں سب سے زیادہ مثبت کیس سنیچر کو سامنے آئے، جن کی تعداد 20 ہے۔ ان میں سے 17 وادی کشمیر سے جبکہ 3 جموں کے ادہمپور سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس نئی لہر کیساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 95 ہوگئی ہے جن میں 74 وادی جبکہ 21 جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ وادی میں مثبت قرار دی گئی 17 رپورٹوں میں سے بانڈی پورہ کے 5، کپوارہ کے 6، ٹنگمرگ کے 3، پلوامہ کا ایک اور شوپیان کے میاں بیوی شامل ہیں۔ جبکہ 3 مریض جموں کے ادھمپور ضلع سے ہیں۔ کشمیر میں سنیچر کو مثبت قرار دی گئی 17 کورونا وائرس مریضوں میں سے 13 کے خون کی تشخیص سکمز میں کی گئی جبکہ 3 کی رپورٹ سی ڈی اسپتال سے مثبت قرار دی گئی۔

سکمز صورہ میں مثبت قرار دی گئی 14 رپورٹوں میں سے 8 مریض جی ایم سی بارہمولہ میں زیر علاج ہیں جبکہ 5 سکمز کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل ہیں۔ سکمز ذرائع نے بتایا کہ 13 مریضوں میں سے 6 کپوارہ، 5 بانڈی پورہ اور 3 بارہمولہ ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا کہ آئیسولیشن وارڈ میں 31 نئے مشتبہ مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 42 نمونوں کی تشخیص ہوئی جن میں 13 مثبت آئے، جن میں سے 8 جی ایم سی بارہمولہ اور 5 سکمز میں زیر علاج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جی ایم سی بارہمولہ کی جانب سے بھیجے گئے نمونوں میں سے جو 8 مثبت آئے، ان میں 5 بانڈی پورہ سے ہیں جو مثبت مریضوں کے ساتھ رابطے میں آئے تھے اور کچھ جموں میں ایک اجتماع میں بھی شریک ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 854766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش