0
Sunday 5 Apr 2020 23:43
ابھی تک ہم کرونا وائرس کو کنٹرول نہیں کرسکے، ڈاکٹر عطاءالرحمٰن

آئندہ 6 سے8 ہفتوں ميں کيسز بلند ترين سطح پر جائينگے، ڈاکٹر جاوید امام

آئندہ 6 سے8 ہفتوں ميں کيسز بلند ترين سطح پر جائينگے، ڈاکٹر جاوید امام
اسلام ٹائمز۔ امريکا ميں کرونا کے مريضوں کا علاج کرنے والے پاکستانی نژاد ڈاکٹر جاويد امام کہتے ہيں کہ آئندہ 6 سے 8 ہفتوں ميں کيسز بلند ترين سطح پر جائيں گے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں امریکی شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر جاويد امام نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے کرونا سے بچاؤ کے ليے بروقت اقدامات کئے، مگر امريکا ميں 4 سے 6 ہفتے کا وقت ضائع کيا گيا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کا شکار نوجوان دوسروں کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔ کرونا سے کم عمر مرنے والے افراد میں کوئی نہ کوئی چھپی بیماری ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر جاوید نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا اب فلو کی طرح سیزنل ہوگا۔ ڈاکٹر جاوید امام کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرونا کی ویکسین ایک ڈیڑھ سال تک آئے گی۔ کرونا کیلئے ماسک بھی زیادہ مؤثر نہیں، بس فاصلہ رکھیں۔
دوسری جانب پاکستان کے معروف سائنس دان ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کرونا وائرس کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ ایک بڑا طوفان آرہا ہے۔ خطرے کو سامنے رکھنا ہوگا۔ ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ ابھی تک ہم کرونا وائرس کو کنٹرول نہیں کرسکے ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد دگنی ہوتی جارہی ہے۔ ملک میں ہم اچھے انداز میں ٹیسٹ نہیں کر پا رہے۔ ایک دن میں ٹیسٹ کی تعداد بہت زیادہ ہونی چاہیئے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ویکسین کے حوالے سے ٹرائل شروع ہو چکے ہیں لیکن ہمیں فی الحال ویکسین کو بھول جانا چاہیئے۔
 
خبر کا کوڈ : 854885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش