اسلام ٹائمز۔ لیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے مزید 10 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ نئے مریضوں میں تبلیغی مرکز لیہ کے عالم زائر، اومیل گل، فرمان الہٰی، الیاس خان، نور علی سلام، فضل خالق، مفتی سعید، شرافت دین، غلام نبی اور اشتیاق احمد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کا ٹیسٹ پازیٹو آچکا ہے، جن میں ستانہ گل، شمس الدین شیر محمد، محمد یعقوب، سلطان محمد، یوسف خان اور فقیر حسین شامل ہیں۔ ایک شخص ستانہ گل ترکی ہسپتال مظفر گڑھ اور باقی 16 افراد کو تبلیغی مرکز میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔