0
Friday 10 Apr 2020 21:46

کورونا وائرس، بھارت میں لاک ڈاؤن کا 19واں دن

کورونا وائرس، بھارت میں لاک ڈاؤن کا 19واں دن
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن کے 19ویں روز بھی وادی کشمیر میں قاضی گنڈ سے لیکر کرناہ تک زندگی کی رفتار تھم گئی اور لاکھوں لوگوں نے گھروں میں رہنے کو ہی ترجیح دی۔ گھروں میں بیٹھیں، محفوظ رہیں کا اصول اپناتے ہوئے سرینگر کے سول لائنز اور پائین شہر کے علاوہ جنوبی، شمالی اور وسطی کشمیر میں ہر طرح کی سرگرمیاں معطل رہیں اور سڑکوں و بازاروں کی طرف لوگوں نے رخ نہیں کیا۔ شہر کی سڑکوں پر لوگوں کی آمد و رفت مسدود کرنے کے لئے خاردار تاریں بچھائی گئیں تھیں اور معمول کے مطابق لوگوں کو گھروں تک محصور رکھنے کے لئے بندوبست کیا گیا تھا۔ پچھلے 19 روز سے وادی کشمیر میں سب کچھ بند ہے اور نہ صرف سرینگر بلکہ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی اسی طرح کی صورتحال ہے۔

سری نگر اور ضلعی و تحاصیل صدر مقامات کے ساتھ ساتھ گاؤں میں بھی پولیس نے فورسز کے ساتھ ملکر ناکہ بندی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور کسی بھی شخص کو پیدل یاگاڑی لیکر ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ لاک ڈاؤن کے احکامات سے مبرا رکھی گئی لازمی خدمات سے جڑے سرکاری ملازمین، افسروں اور ڈاکٹروں کو بھی ضروری پوچھ تاچھ کے بعد ہی آگے جانے کی اجازت دی جاتی ہے ،تاہم سبزیاں، میوہ جات اور دیگر کھانے پینے کی چیزیں لے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں لاک ڈاؤن کو کامیاب بنا کر سماجی دوری کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ ادھر بانڈی پورہ پولیس نے سمبل علاقے میں سرکاری بندشوں کی خلاف ورزی کی پاداش میں 24 افراد کے خلاف کیس درج کیا۔
خبر کا کوڈ : 855844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش