0
Sunday 12 Apr 2020 11:15

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار سادگی سے منا رہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار سادگی سے منا رہی ہے
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار سادگی سے منا رہی ہے۔ کورونا وبا کے باعث  مسیحی برادری نے ایسٹر کی تمام تر مذہبی تقریبات منسوخ کر دی ہیں اور تہوار سادگی کے ساتھ گھروں میں منایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی دعائیہ تقریبات میں آن لائن شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، دفعہ 144 کے باعث کسی کو چرچ جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ دوسری جانب کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گرجا گھروں میں انتہائی محدود پیمانے پر عبادات کا اہتمام کیا گیا جب کہ پادری اور ایک معاون عبادت اور دعا کے لیے چرچ میں موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ  مسیحی برادری گھر پر عبادات اورخوشیاں منائیں، خودکو اور خاندان والوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھیں۔
 
خبر کا کوڈ : 856177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش