0
Sunday 17 Jul 2011 23:12

ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
کراچی:اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں شب برات انتہائی عقیدت و احترام، مذہبی جو ش و جذبے اور دینی حمیت و شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ شب برات کے حوالے سے مساجد میں شب بیداری قرات و نعت اور درود سلام کی محافل کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ علما کرام شب برات کی اہمیت اور فضیلت سے حاضرین کو آگاہ کریں گے اس موقع پر عالم اسلام اور خصوصی طور پر پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، اور کروڑوں فرزندان اسلام اس موقع پر رب کائنات کے حضور سر بسجود ہو کر توبہ و استغفار، اپنے اعمال کی اصلاح، گناہوں سے توبہ، رزق میں برکت، صحت و تندرستی، رزق حلال کے حصول کے طلب گار ہوں گے۔ شب برات کے سلسلے میں قبرستانوں میں فاتحہ خوانی کے لئے آنے والوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ لوگ اپنے پیاروں کی مغفرت کے لیے قبرستانوں میں فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
ملک بھر میں شب برات نہایت عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ شعبان المعظم وہ واحد مہینہ ہے جس میں اللہ کے حضور بندوں کے اعمال پیش کئے جاتے ہیں اور پورے سال کا حساب لکھ دیا جاتا ہے۔ حکومت نے اس بابرکت رات کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔ اس رات کو تمام مساجد میں ذکر الہی کی خصوصی محفل، حسن قرات اور درود سلام کی بابرکت محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ شب برات کے موقعے پر علماء اکرام امت مسلمہ کیلئے اسکی فضیلت، اہمیت اور اس کی افادیت پر روشنی ڈالیں گے اور اس رات کو اسلام کی سربلندی، عالم اسلام کو عالمی سطح پر درپیش چیلنجز، ملکی مسائل کے حل اور اتحاد بین المسلمین کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ اس رات کو لوگ پیاروں کے ایصال ثواب کے لئے قبرستان کا رخ کرتے ہیں جبکہ قبرستانوں میں لائٹس لگائی گئی ہیں اور لوڈشیڈنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے جنریٹرز کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ قبرستانوں کے ساتھ میڈیکل کیمپ اور سبیلیں لگائی گئی ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس بھی تعینات کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 85619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش