0
Monday 13 Apr 2020 12:22

کرایہ داروں کو آئندہ 60 دنوں تک زبردستی بے دخل نہیں کیا جا سکتا، نوٹی فکیشن جاری

کرایہ داروں کو آئندہ 60 دنوں تک زبردستی بے دخل نہیں کیا جا سکتا، نوٹی فکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے مکان مالکان کو پابند کیا ہے کہ وہ کرایہ داروں کو آئندہ 60 دنوں تک زبردستی بے دخل نہیں کرسکیں گے۔ اس ضمن میں صوبائی حکومت نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ پنجاب حکومت نے کرایہ داروں کے تحفظ کی خاطر آئندہ دو ماہ تک کے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی مکان مالک لاک ڈاؤن کے دوران کرایہ دار کو مجبور نہیں کرسکتا ہے کہ وہ اس کا مکان خالی کرے۔ کرائے کی مد میں واجبات کی عدم ادائیگی یا تاخیر کی صورت میں بھی مکان مالک کرایہ دار سے جگہ خالی کرانے کا مجاز نہیں ہو گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد فوری طور پر ہوگا اور اس حکمنامے کا اطلاق آئندہ 60 روز تک جاری رہے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 856364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش