0
Friday 17 Apr 2020 00:43

کورونا وائرس کی وبا نے امریکا اور روس کو ساتھ کام کرنےکا موقع فراہم کیا ہے، ولادی میر پیوٹن

کورونا وائرس کی وبا نے امریکا اور روس کو ساتھ کام کرنےکا موقع فراہم کیا ہے، ولادی میر پیوٹن
اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہےکہ کوروناوائرس کی وبا نے امریکا اور روس کو ساتھ کام کرنےکا موقع فراہم کیا ہے۔ صدارتی آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔ خیال رہے  گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی روس کو ویٹنی لیٹرز بھیجنے کی پیشکش کی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ مشکل وقت ہے اور وہ روس سمیت دیگر ممالک کو بھی وینٹی لیٹرز فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس حوالے سے روسی صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی پیشکش انتہائی مثبت تھی اور روس اسے قبول  کرنے کے لیے تیار ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 857169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش