0
Thursday 23 Apr 2020 13:10

دعوت کیلئے سوشل میڈیا پر فوکس کیا جائے، جاوید قصوری

دعوت کیلئے سوشل میڈیا پر فوکس کیا جائے، جاوید قصوری
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک دن میں 24 افراد کی ہلاکت تشویشناک امر ہے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور خدشہ ہے کہ اس میں خوفناک اضافہ ہوگا۔ حکومتی اقدامات ناکافی اور ٹھوس بنیادوں پر نہیں کیے گئے۔ کورونا کیسز کی آڑ میں حکمرانوں کی ساری توجہ دنیا سے امداد اور بھیک مانگنے پر مرکوز ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ لاہور میں کورونا آگاہی مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں امرائے اضلاع سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ذمے داران کو ہدایات دیں۔
 
اجلاس میں امرائے اضلاع نے کورونا کے حوالے سے ریلیف سرگرمیوں پر رپورٹس بھی پیش کیں جبکہ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ، ذکر اللہ مجاہد، اکرام الحق سبحانی، نصر اللہ گورائیہ، مہر بہادر خان جھگڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔ محمد جاوید قصوری نے ذمے داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان جماعت اپنے گھروں میں اجتماع اہلخانہ اور قیام اللیل کریں۔ احتیاطی تدابیر کیساتھ گلی محلوں میں کام کیا جائے اور خدمت خلق کے ذریعے جماعت اسلامی کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچایا جائے۔ چھوٹے ٹارگٹ کیساتھ محدود سرگرمیوں کا چارٹ مرتب کیا جائے اور بعد ازاں فالو اپ کا وقتاً فوقتاً جائزہ بھی لینے کا اہتمام ہونا چاہیے۔ اس حوالے سے ہر ضلع ایک پلان بنا کر ارکان تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو اپنی دعوت کے لیے فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔ رمضان المبارک کے تناظر میں لوگوں کو اللہ کی طرف راغب کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 858475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش